Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: لاک ڈاون ، متاثرہ افراد میں زائد المیعاد راشن کی تقسیم

شائع 19 اپريل 2020 02:35pm

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔  ٹنڈو آدم  اور جھول کے مستحقین میں امداد کے نام پر زائدالمیعاد راشن  تقسیم کیا گیا۔

سانگھڑ میں لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار اور  مستحق افراد کے ساتھ دھوکا  ہوگیا۔   امداد کے نام پر غیر معیاری اور زائدالمعیاد راشن تقسیم کیا گیا۔

 ٹنڈوآدم اور جھول کے کئی علاقوں میں رات کی تاریکی میں  راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں چائےکی پتی  دوہزار سات کی یعنی   تیرہ سال  پرانی تھی۔آٹا،چینی اوردالیں ناقابل استعمال جبکہ  چاول بھی انتہائی غیرمعیاری فراہم کیا گیا۔

 انتظامیہ کی غفلت پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔  ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کاکہنا ہے کہ  کچھ مقامات سے شکایات موصول ہونے پر  ٹھیکیدار کا ٹینڈرمنسوخ کردیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فراہم کردہ غیرمعیاری  اشیا زندگیوں سے کھیلنےکےمترادف ہے۔